جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بجلی چوری میں ملوث 58 افسر و اہلکاروں کیخلاف کارروائی جاری ہے، لیسکو

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے مطابق بجلی چوری میں ملوث لیسکو افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر کارروائی کر کے 8 اہلکار گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ 50 معطل ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق گرفتار ہونیوالے آٹھوں اہلکاروں کا تعلق لیسکو کے ایسٹرن سرکل سے ہے۔

ترجمان لیسکو نے بتایا کہ نارتھ سرکل کے 8، سینٹرل سرکل کے 7، ایسٹرن سرکل کے 9 اور اوکاڑہ سرکل کے 2 اہلکار معطل ہیں۔ 

ترجمان لیسکو کے مطابق ساؤتھ سرکل کے 4، شیخوپورہ سرکل کے 2، قصور سرکل کے 9 اور ننکانہ سرکل کے 9 اہلکار معطل ہیں۔ 

ترجمان لیسکو کے مطابق معطل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ انسداد بجلی چوری مہم کے دوران متعدد اہلکاروں کو نوکری سے برخاست بھی کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.