جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بینظیر بھٹو کے بغیر سیاست کرنا آسان نہیں، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے بغیر سیاست کرنا آسان نہیں۔

شارع فیصل کراچی پر نجی عمارت میں 2 روزہ ادب فیسٹیول میں تجزیہ کار زاہد حسین کی کتاب ’فیس ٹو فیس ود بینظیر‘ کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے پی پی سینیٹر شیری رحمان نے خطاب میں کہا کہ 2007ء میں خطرات کے باوجود بینظیر بھٹو پاکستان آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں کبھی سخت فیصلے کرنا ہوتے ہیں، بینظیر بھٹو کے بغیر سیاست کرنا آسان نہیں ہے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ 2007ء میں بینظیر بھٹو واپس آئیں تو عوام اُن کے استقبال کےلیے خود نکلے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نظریاتی قائد تھیں، عوام کو امید تھی کہ وہ اُن کے مسائل حل کریں گی۔

پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے خود کو مشکل میں ڈالا اس لیے امر ہوئے، بینظیر بھٹو تنقید کرنے والوں کو معاف کردیتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا کہ ہمارے دور حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.