جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حیدرآباد: ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ

حیدرآباد میں ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب اضافہ ہو گیا ہے۔

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹس کی دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھ جاتا ہے لیکن ڈرائی فروٹس کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے سبب ان دنوں ڈرائی فروٹس کی دکانوں پر خریداروں کی تعداد بہت کم ہوگئی ہے۔

جو پستہ گزشتہ سال 26 سو روپے میں فروخت ہو رہا تھا وہ اب بڑھ کر 4 ہزار روپے کلو پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 22 سو روپے کلو والا بادام 2800 روپے، 28 سو روپے کلو میں ملنے والا کاجو 3800 روپے، چلغوزہ 7 ہزار روپے، اخروٹ 800، انجیر 3600 اور کشمش 1400 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔

مہنگے ہوتے ڈرائی فروٹس کے سبب خریداروں کی تعداد کم ہونے سے تاجر بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کم کرنے کے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ ہر خاص و عام ڈرائی فروٹ کا استعمال کر سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.