جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سراج الحق کی اسلامی ممالک سے غزہ کو بچانے کی درخواست

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلامی ممالک سے درخواست کی ہے کہ غزہ کو بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت فاؤنڈیشن سوا ارب کا امدادی سامان غزہ بھیج چکی ہے۔

پاکپتن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ غزہ کو جنگی سامان کی ضرورت ہے، سابق حکمران اپنی کرپشن بچانے کےلئے خاموش ہیں، ان کا غزہ کے حق میں ایک لفظ نہ بولنا شرمناک ہے، یہ امریکہ سے ڈرتے ہیں۔

 سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر غزہ جیت گیا تو یہ عالم اسلام کی کامیابی ہوگی اورسقوط بغداد، غرناطہ اور ثمرقند بخارا کا جواب ہوگا۔ ہار گئے تو اسرائیل غزہ کے بعد دیگر اسلامی ممالک کی طرف بڑھے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.