جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انہیں لگ پتہ جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پر بغیر نام لیے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، انہیں لگ پتہ جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔

راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ہو کر رہیں گے اور شاید اسی سے کوئی بہتری آ جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو بھی حکومت میں آئے گا اس کے لیے معشیت بہت بڑا چیلنج ہ وگی۔

انہوں نے کہا کہ ایک بورڈ بٹھا دیں، جو بے گناہ ہیں اور ان کو کیسز سے نکال دیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ لوگوں کے حالات بہت خراب ہیں، سارا پاکستان جانتا ہے کہ میں 9 مئی کے واقعات میں شامل ہی نہیں تھا۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارا اصل کیس لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں 30 نومبر کو ہو گا، آج سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لیے پھر وقت مانگا ہے، ہم عبوری ضمانتوں پر دلائل کے لیے تیار تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.