جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن جاری

اسموگ پر قابو پانے کے لیے پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

سرگودھا میں پنجاب حکومت کے اعلان کے باوجود متعدد نجی تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔

اسموگ کے باوجود کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ ٹریفک بھی رواں دواں ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اینٹوں کے بھٹوں میں کام جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسموگ کا سبب بننے والے اینٹوں کے 16 بھٹے سیل کر کے مقدمات درج  کر لیے ہیں۔

دوسری جانب حافظ آباد میں دوسرے روز بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے، تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔

حافظ آباد میں بازار اور مارکیٹیں بند جبکہ شاہراوں پر ٹریفک بہت کم ہے۔

علاوہ ازیں لاہور کے 21 مقامات پر کوڑے کو آگ لگانے والوں کی رپورٹ متعلقہ محکموں کو بھجوا دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔

فیصل آباد میں اسموگ کی شدت برقرار ہے جہاں پر ایئر کوالٹی انڈیکس 346 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں دوسرے روز بھی جزوی اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم دکانیں کھلنا شروع ہو گئی ہیں جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں۔

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کر دیا۔

محکمۂ تحفظ ماحول کا کہنا ہے کہ لاہور کالج فور ویمن یونیورسٹی میں اے کیو آئی 335 رہا جبکہ پنجاب یونیورسٹی، لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں ایئر کوالٹی انڈیکس 288 ریکارڈ کیا گیا۔

ٹاؤن ہال لاہور میں358 اور شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی پر اے کیو آئی 190ریکارڈ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.