جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسموگ کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت کی کارروائیوں کی رپورٹ عدالت میں جمع

اسموگ کے تدارک کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے 3 ماہ میں تقریباً 60 ہزار چھوٹے بڑے یونٹس کو چیک کیا گیا، 6700 سے زائد یونٹس کو خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 3 ماہ میں کریک ڈاؤن کے دوران تقریباً 13 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا، اسموگ کا سبب بننے پر 540 مقدمات درج اور 118 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور ڈویژن میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی 735 فیکٹریوں کو سیل کیا گیا اور کریک ڈاؤن کے دوران 187 اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر 86 لاکھ کے جرمانے کیے گئے اور باقیات کو آگ لگانے پر 216 مقدمات درج کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.