جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی، راشد منہاس روڈ پر شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو ادارے آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 6 گاڑیاں اور اسنارکل کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، آگ چھت پر رکھے جنریٹر کی وجہ سے لگی۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیل چکی ہے، آگ کی وجہ سے درجنوں دکانیں جل گئی ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں لوگوں کے پھنسے ہونے کا بھی خدشہ ہے، آگ میں شدت کی وجہ سے عمارت کے اندر شیشے ٹوٹ کر گررہے ہیں۔

 کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.