جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسموگ پر قابو پانے کے لیے پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن

اسموگ پر قابو پانے کے لیے پنجاب کے دس اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالا، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں آج بھی تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تمام شہروں میں مارکیٹیں تین بجے کھلیں گی اور اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رکھنا ہوگا۔

دوسری جانب بہاولنگر میں شدید دھند کے باعث ایلیٹ فورس کی گاڑی سیم نہر میں جاگری۔

حادثے کے نتیجے میں 2 جوان جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.