جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں حکومت کے سردیوں میں گیس قلت سے متعلق اقدامات

نگراں حکومت نے سردیوں میں گیس کی قلت پر قابو پانے کےلیے اقدامات کرلیے۔

جنوری میں لیکویفائیڈ نیچرل گیس( ایل این جی) کارگو خریداری کے سلسلے میں عالمی کمپنیوں کی طرف سے دی گئی بولیاں کھول دی گئیں۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو کم سے کم 18 اعشاریہ 46 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 19 اعشاریہ 64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

بولی کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ پاکستان ایل این جی بورڈ کرے گا۔

پٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان این جی جی لیمیٹڈ نے 8 سے 9 جنوری کی ڈلیوری کے لیے ایک ایل این جی کارگو خریداری کیلئے بولیاں 24 نومبر تک طلب کر رکھیں تھیں۔

پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کے مطابق مجموعی طور پر 4 عالمی کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائیں جنہیں کھول دیا گیا ہے۔

جنوری میں اس ایل این جی کارگو سپلائی کےلیے سب سے کم 18 اعشاریہ 46 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی جبکہ سب سے زیادہ 19 اعشاریہ 64 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی آئی۔

دیگر دو عالمی کمپنیوں نے 18 اعشاریہ 56 ڈالر اور 19 اعشاریہ 43 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے بولیاں دی ہیں۔

اس سے قبل پی ایل ایل دسمبر میں 2 اسپاٹ ایل این جی کارگوز کے سودے 15 اعشاریہ 96 ڈالر اور 18 اعشاریہ 39 میں طے کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.