جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انٹر بینک: ڈالر 285 روپے 30 پیسے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 27 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ہے، جہاں 100 انڈیکس آج تاریخ رقم کرتے ہوئے 59 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے ، 100 انڈیکس آج تاریخ رقم کرتے ہوئے 59 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 345 پوائنٹس کے اضافے سے 59 ہزار 245 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 58 ہزار 899 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.