جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔

ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازش بے نقاب کردی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مناسب فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔

انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق چئیرمین کی ہدایات کی روشنی میں کور کمیٹی آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.