جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خیرپور میں نجی ہاسٹل سے طالبعلم کی لاش برآمد

خیر پور کے علاقے گمبٹ میں نجی ہاسٹل سے طالب علم کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی بی ایس نرسنگ پروگرام کے تیسرے سال کا طالب علم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے بھی طالب علم کی لاش ملی تھی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ہاسٹل سے ملنے والی طالب علم کی لاش 2 سے 3 دن پرانی ہے، مرنے والے طالب علم کی شناخت امن کمار کے نام سے ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.