جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ، سائفر کیس کی سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں فردِ جرم کے خلاف اپیل پر سماعت کے موقع پر سابق وزیرِ اعظم کے وکیل حامد خان نے سپریم کورٹ سے التواء مانگ لیا۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا اب تک کا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سائفر کیس کے ٹرائل کا آغاز از سرِنو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.