جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کل سے شروع ہونے کا امکان

اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی اور یرغمالیوں کے رہائی کے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق جنگ میں وقفے کا اعلان 24 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں جرمنی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم  کیا ہے۔ 

جرمنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عارضی جنگ بندی کو غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.