جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حکومت مزید ہنرمند افرادی قوت سعودی عرب بھیجنا چاہتی ہے: معاونِ خصوصی برائے وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم معاونِ خصوصی جواد سہراب ملک کا کہنا ہے کہ حکومت سعودی عرب میں مزید ہنرمند افرادی قوت بھیجناچاہتی ہے۔

جواد سہراب ملک نے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی نائب وزیرِ انسانی وسائل و سماجی ترقی سے ملاقات کی۔

انہوں نے تقریباً 30 لاکھ پاکستانیوں کو ملازمت کے مواقع دینے پر سعودی قیادت کو سراہا۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی جواد سہراب ملک نے پاکستان میں آزاد ٹریننگ اور سرٹیفکیشن کمپنی تکامول کو مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.