نگراں وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے کو اہمیت دیتا ہے۔
وزارتِ موسمیاتی تبدیلی اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے زیرِ اہتمام پری کوپ 28 کی تقریب ہوئی۔
نگراں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگراں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے کوپ 28 سے متعلق ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔
ویب سائٹ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ نے تیار کی ہے، ویب سائٹ پر کوپ 28 کے ایونٹس کو لائیو اسٹریم کیا جائے گا جبکہ ویب سائٹ پر کوپ 28 کی روزانہ کی اپ ڈیٹس شیئر کی جائیں گی۔
این ڈی آر ایم ایف نے کوپ 28 پر نیوز لیٹر کا بھی اجراء کر دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر احمد عرفان نے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کوپ 28 میں انرجی ٹرانزیشن پر زور دے گا، انرجی ٹرانزیشن میں تعاون بڑھانے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔
احمد عرفان کا کہنا ہے کہ قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع پر انحصار بڑھانا ہو گا، ہمیں گلوبل کلائمیٹ فنانس مارکیٹ کے لیے اپنے وسائل کو موبلائز کرنا ہو گا۔
Comments are closed.