جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ممنوع اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کے فیصلے پر کمیٹی قائم

ممنوع اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے سے متعلق فیصلے پر نگراں وفاقی کابینہ نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کا سربراہ وزیرِ تجارت کو مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ کمیٹی ارکان میں وزیرِ قانون اور وزیرِ منصبوبہ بندی بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی ممنوع اشیاء کی درآمد کی اجازت کے لیے کیسوں کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز 2022ء کے تحت کمیٹی کیسوں کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ 2013ء کے سیکشن 21 کے تحت اپیلوں کو بھی سن سکے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.