جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اوپن اے آئی کا سیم آلٹمین کیساتھ معاہدے کا اعلان

مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنی اوپن اے آئی نے سیم آلٹمین (Sam Altman) کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا۔

اوپن اے آئی کے مطابق سیم آلٹمین اوپن اے آئی میں بطور سی ای او واپس آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈ نے سی ای او کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے کمپنی کے بانیوں میں سے ایک سیم آلٹمین کو واپس نہ لینے پر ادارے میں افرا تفری مچ گئی تھی۔

اوپن اے آئی کے تقریباً 8 سو میں سے 7 سو سے زائد ملازمین نے دھمکی دی تھی کہ نکالے گئے سیم آلٹمین کو بطور سی ای او واپس نہ لایا گیا تو وہ بھی مائیکرو سوفٹ میں ملازمت اختیار کر لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.