جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی فوج کی بمباری، حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا بڑا پوتا شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا بڑا پوتا  شہید ہوگیا۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے پوتے جمال محمد ہنیہ منگل کو غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری سے شہید ہوئے۔ 

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل غزہ بمباری کے دوران اسماعیل ہنیہ کے اثاثوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں۔

اسماعیل ہنیہ کی پوتی بھی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوچکی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اسماعیل ہنیہ کے بھانجوں بھتیجوں سمیت تقریباً 30 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ 

علم میں رہے کہ 46 روز سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14128 ہوگئی ہے جن میں 5840 بچے، 3920 خواتین اور طبی عملے کے 205 ارکان شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.