جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کی اسپیشل چائلڈ سے مبینہ زیادتی

راولپنڈی میں اسکول وین ڈرائیور نے 12 سال کی اسپیشل چائلڈ سے مبینہ زیادتی کی ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متاثرہ اسپیشل چائلڈ کی والدہ نے تھانہ ویسٹریج میں مقدمہ درج کروایا۔

ایف آئی آر کے مطابق اسپیشل چائلڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ اسپیشل بچوں کے اسکول میں پیش آیا۔

اسکول واپسی پر بچے نے بتایا کہ اس کے ساتھ وین ڈرائیور نے اسکول کے کمرے میں زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق وین ڈرائیور ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر لگائے گئے الزام کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.