جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مچل مارش کی ورلڈ کپ ٹرافی پر پیر رکھ کر بیٹھنے کی تصویر وائرل

ورلڈکپ میں جیت کا جشن منانے کے بعد اپنے کمرے میں آرام کرتے ہوئے آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش ورلڈ کپ ٹرافی پر پیر رکھ کر بیٹھ گئے۔

سوشل میڈیا پر مچل مارش کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جسے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

تصویر میں مچل مارش کو ورلڈ کپ کی ٹرافی پر پیر رکھے ہوئے بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔ 

5 اکتوبر 2023ء سے پڑوسی ملک بھارت میں شروع ہونے والا کرکٹ کا عالمی میلہ بلآخر آسٹریلیا کی فتح کے ساتھ گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچا۔

تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مچل مارش کے اس اقدام کو ٹرافی کی تضحیک بھی قرار دیا۔ 

خیال رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے اس میچ میں فتح گر اننگز کھیلی تھی جبکہ مچل مارش 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.