جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

راولپنڈی: میٹرو بس میں چوریاں کرنے کے الزام میں 3 خواتین گرفتار

راولپنڈی میں میٹرو بس میں چوریاں کرنے کے الزام میں تین خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار خواتین سے 2 مسروقہ موبائل اور 4 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خواتین کئی مقدمات میں مطلوب تھیں

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے اہم کارروائی کے دوران راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والے تین رکنی خواتین کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار خواتین سے موقع پر دو مسروقہ موبائل فون اور چار لاکھ سے زائد رقم برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق خواتین گینگ کی ارکان میٹرو بس میں سوار ہوکر مسافر خواتین کے ساتھ وارداتیں کرتی تھیں، گرفتار خواتین نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار خواتین سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.