جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا ہے۔ کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کا اجلاس سابق آئی جی اختر شاہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں کمیشن کے رکن ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہوئے جبکہ ایک اور رکن سابق آئی جی طاہر عالم اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔

اسلام آباد وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں…

ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیشن نے ابتدائی طور پر تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ کمیشن نے فیض آباد دھرنے کے بارے میں ہوئی انکوائری رپورٹ طلب کر لیں۔

انکوائری کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے ویڈیو ریکارڈ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ انتظامی افسران کو بلانے کا فیصلہ ہوگا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.