جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پہلی بار 18 سال سے کم عمر بچوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستانی پارلیمان نے پہلی بار 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کو جبری مشقت، ذہنی و جسمانی استحصال سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لیے پہلی بار پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس قائم کی اور پہلی بار 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی فلسطینی اور کشمیری بچوں کے خلاف جنگی جرائم پر خاموشی تشویش ناک ہے۔

انہوں نے مطلبہ کیا کہ اقوامِ عالم فلسطینی بچوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے میں کردار ادا کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.