جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے

اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف اور فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے مظاہرے جاری ہیں۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی، یونان اور اسپین سمیت کئی یورپی شہروں میں مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ شدید بیمار مریضوں کو جلد اسپتال سے نہ نکالا گیا تو ان کے مرنے کا خدشہ ہے۔

لبنان، بحرین اور یمن میں بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا، امریکا کی مشی گن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے یونین اسٹیشن پر بھی ’غزہ، غزہ‘ کے نعرے لگائے گئے، شکاگو ٹریبیون آفس کے سامنے مظاہرین نے فلسطینی شہداء کے نام سے بھرے پوسٹر کے ساتھ احتجاج کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.