جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جرمنی کی مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت

جرمنی نے مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔

جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ مغربی کنارے میں نئی آبادکاریوں کے خواہاں نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی صورتحال میں فوری بہتری کی ضرورت ہے، اسرائیلیوں، فلسطینیوں کے لیے دو ریاستی حل ہی بہترین ہے۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی ،یونان اور اسپین سمیت کئی یورپی شہروں میں مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبا کیا۔

دوسری جانب قطر نے جبالیا کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری کی مذمت کی ہے۔

قطری حکام نے اسکولوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کی فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر اسرائیل کی درخواست پر غزہ جنگ سے متعلق ہزاروں سوشل میڈیا پوسٹ ہٹادی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.