ترجمان پنجاب حکومت عامر میر نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے کوئی ملاقات نہیں کی، اس حوالے سے چوہدری پرویز الہٰی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیل میں کسی بھی قیدی سے ملاقات کے لیے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور صوبائی ہوم ڈپارٹمنٹ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ تو کسی غیر ملکی سفارت کار کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست آئی اور نہ ہی ایسی کوئی ملاقات ہوئی ہے۔
عامر میر نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کو جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
Comments are closed.