جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب ٹیم کی جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 3 گھنٹے تک تفتیش

نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں آج پی ٹی آئی کے چیئرمین سے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق 3 گھنٹے تک تفتیش کی۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد نیب ٹیم روانہ ہو گئی۔

اس قبل جیل ذرائع نے بتایا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تفتیش کے لیے نیب کی 3 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل آئی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل اعظم کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی اجازت دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.