جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

77 دنوں میں 14 ارب 94 کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ مال ضبط کیا گیا، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے77 دنوں میں اربوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے یکم ستمبر سے 16 نومبر تک متعدد کارروائیاں کیں۔

اعلامیے کے مطابق اس مدت میں 14 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کا مال ضبط کیا گیا، صرف پنجاب میں 5 ارب 88 کروڑ کا سامان ضبط کیا گیا۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق سندھ میں 5 ارب، بلوچستان میں 2 اعشاریہ 8 ارب، خیبرپختونخوا میں 1 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق  نگراں حکومت پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کو مزید مستحکم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ضبط شدہ اسمگل اشیاء میں سگریٹ، گاڑیاں، آٹو پارٹس، پان کے پتے، کپڑا اور ڈیزل شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.