جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ضمنی بلدیاتی انتخابات: مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللّٰہ مراد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللّٰہ مراد کی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب ضلع ملیر کی یو سی 8 ابراہیم حیدری اور ضلع جنوبی کی یو سی 13 صدر سے کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اور امیدوار سلمان عبداللّٰہ مراد کو ضلع ملیر کی یو سی 7 گڈاپ سے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

کراچی میں بلدیاتی ضمنی اتخابات 5 نومبر 2023 کو منقعد کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.