جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور: کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت، مقدمے میں دفعہ 302 شامل

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں دفعہ 302 لگا دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تفتیش ڈی ایس پی کاہنہ کو دے دی گئی ہے جبکہ اس کیس کا ملزم مقدمہ درج ہونے کے بعد جیل جا چکا ہے۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت کے معاملے کی تحقیقات کے دوران نئے انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دفعہ 302 کی تفتیش کے لیے ملزم کی طلبی کرائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے ورثاء نے ملزم پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.