جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جسٹن ٹروڈو کو فلسطین کے حامی مظاہرین نے گھیر لیا

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو وینکوور میں ایک ریسٹورنٹ آمد پر فلسطین کے حامی مظاہرین نے گھیر لیا۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو  کو دیکھ کر مظاہرین نے جنگ بندی کرو اور شرم کرو کے نعرے لگائے۔

اس صورتحال میں ٹروڈو کو ریسٹورنٹ سے کھانا کھائے بغیر جانا پڑا۔ 

پولیس نے مظاہرین میں شامل ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولس کا بتانا ہے کہ زیر حراست شخص نے پولیس افسر کو منہ پر مکا مار کر زخمی کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.