جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکی و چینی صدور کی کیلی فورنیا میں ملاقات

امریکی صدر جو بائیڈن اور چین کے صدر شی جنگ پنگ کے درمیان کیلی فورنیا میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے تناؤ کم کرنے کی بات کی۔

رپورٹس کے مطابق عالمی رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہاتھ بھی ملایا۔

اس موقع پر جوبائیڈن نے کہا کہ تناؤ کو تصادم کی طرف نہیں جانا چاہیے۔

چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ سپر پاورز کے لیے ایک دوسرے سے منہ موڑنا کوئی آپشن نہیں ہے۔

دنیا کی دو بڑی اقتصادی قوتوں کے سربراہوں کی ملاقات ایپک سربراہ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.