جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بائیڈن کا پاکستانی امریکن کو وفاقی اپیلز کورٹ میں جج نامزد کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر جوبائیڈن نے وفاقی اپیلز کورٹ میں پاکستانی امریکن عدیل منگی کو جج نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 46 برس کے عدیل منگی کا تعلق کراچی سے ہے۔

سینیٹ سے منظوری کے بعد وہ امریکی تاریخ میں فیڈرل اپیلیٹ کورٹ کے پہلے مسلم جج بن جائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق عدیل منگی نے آکسفورڈ اور اور ہارورڈ لا اسکول سے قانون میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے عدیل منگی سمیت 8 افراد کو عدالت میں جج نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.