جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

40 سال سے کم عمر خواتین اسمارٹ فون کی لت میں زیادہ مبتلا، تحقیق

اسمارٹ فون کی لت (بہت زیادہ اور بلا ضرورت استعمال کی عادت) کے حوالے سے ایک تحقیق میں سب سے زیادہ رسک (خطرہ) والے گروپ کا انکشاف ہوا ہے اور حیرت انگیز طور پر زیادہ تعداد امریکیوں کی ہے۔ 

تحقیق کے مطابق تمام بالغوں کی تقریباً ایک تہائی تعداد اسمارٹ فون کی لت میں مبتلا ہیں۔

معروف میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو مستقبل میں ایپلیکیشن میں ہونے والی ایک نئی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے جو کئی صارفین کے لیے پریشان کُن ہے۔

یونیورسٹی آف ٹورنٹو اور ہاورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی اس نئی تحقیق کے مطابق 40 سال سے کم عمر نوجوان خواتین اس کے استعمال میں زیادہ مبتلا ہیں۔ 

محققین نے دنیا بھر کے 195 ممالک کے 50 ہزار 423 شرکا سے ان کے اسمارٹ فون استعمال کرنے کے حوالے سے عادت پر مبنی (اسمارٹ فون کی لت کا پیمانہ جاننے کے لیے) سوالنامے بھروائے۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ویب سائٹس کے بارے میں عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

جس کے مطابق 200 ملکوں کے 18 سے 90 برس کی عمر کے افراد میں سے ایک تہائی آبادی اسے ضرورت کے بجائے عادتاً یا لت کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ ان کی اکثریت وہ خواتین ہیں جن کی اوسط عمر 39 برس ہے۔ 

محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین عموماً زیادہ تعداد میں ڈپریشن اور بے چینی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی توجہ پریشانی سے ہٹانے کے لیے اسمارٹ فون کا بلاوجہ استعمال کرتی ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.