جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور: جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 8 ملزمان اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں  8 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے تفتیشی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے میاں اسلم اقبال، جمشد چیمہ، حسان نیازی، حماد اظہر کو اشتہاری قرار دے دیا، مسرت چیمہ، زبیر خان نیازی، فرخ حبیب سمیت دیگر کو  بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے گئے، ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.