جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بابر اعظم نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش مسترد کردی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف کی ٹیسٹ کا کپتان برقرار رہنے کی پیشکش مسترد کردی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمٹ کمیٹی کے آفس میں ذکا اشرف اور کپتان بابر اعظم کی ملاقات ہوئی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کو صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کردیا۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کے بعد میٹنگ سے چلے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.