جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل کا غزہ کے الشفا اسپتال پر حملہ

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، قابض فوج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر حملہ کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر حماس کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ حماس نے غزہ کے الشفاء اسپتال میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کر رکھا ہے جہاں حماس نے اسلحہ ذخیرہ کر رکھا ہے۔

غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابوسلمیہ کا کہنا ہے کہ الشفااسپتال میں موجود 179 لاشوں کو اسپتال کے کمپاونڈ میں اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اسرائیلی حملوں کا جواز دیتے ہوئے امریکی انٹیلجنس ذرائع سے بتایا کہ وہ اسرائیلی فوجی کارروائی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب حماس نے وائٹ ہاؤس کے ریمارکس کو غزہ کے اسپتالوں میں مزید قتل عام کو ہوا دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق الشفا کمپلیکس میں مریض، عملے اور بے گھر شہریوں سمیت 2300 افراد کئی دنوں کی شدید لڑائی اور فضائی بمباری سے پھنسے ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.