جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

محمد نسیم بھی ورلڈ سکس ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے احسن رمضان کے بعد محمد نسیم بھی آئی بی ایس ایف سکس ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، ٹاپ فور میں جگہ حاصل کرنے کے سبب دونوں کیوسٹس نے برانز میڈلز بھی اپنے نام کرلیے۔

احسن رمضان نے پری کوارٹر فائنل میں بھارت کے معروف کیوسٹ پنکج ایڈوانی کو پانچ۔صفر سے مات دی تھی۔

دوحا میں جاری سکس ریڈ چیمپئن شپ کے کوارٹر ایونٹ کے ایک اور کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد نسیم اور چین کے زیاؤ لیانگ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں نسیم نے آخری فریم میں پانچ چار کے اسکور سے فتح سمیٹی۔

ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل آج صبح 10 بجے کھیلے جائیں گے جس میں احسن رمضان کا مقابلہ قطر کے علی ایلوبیدلی سے ہوگا جبکہ محمد نسیم قبرص کے مائیکل جورجیو کے مدمقابل آئیں گے۔ 

ایونٹ کا فائنل شام کو چار بجے کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.