جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

متحدہ اکیلے ہمارے خلاف الیکشن نہیں لڑسکتی ہے، مرتضیٰ وہاب

پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اکیلے ہمارے خلاف الیکشن نہیں لڑسکتی ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کل تھر کے عوام نے بلاول بھٹو کو ویلکم کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں، نیگلیریا سے بچاؤ سے متعلق اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ پانی چوری کے خلاف کارروائی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ایک مافیا واٹر کارپوریشن کے اندر اور دوسرا شہر کے اندر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ کام کرنا چاہتے ہیں، دوسری طرف  انہیں بس احتجاج کی سیاست کرنی ہے، کوئی کام کرنا چاہے تو 10 لوگ ساتھ دیتے ہیں 100 ناراض ہوتے ہیں۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ سڑک بلاک کرنے اورتصاویر آویزاں کر کے مسائل حل نہیں ہوتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.