جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جو ٹرائل بند کمرے میں عمومی رسائی کے بغیر ہو وہ غیر آئینی ہے، سلمان اکرم راجا

سینئر قانون دان اور چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے بند کمرے کے ٹرائل کو غیر قانونی آئینی کہہ دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کو جھوٹا قرار دیدیا۔

سائفر کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جو ٹرائل بند کمرے میں عمومی رسائی کے بغیر ہوگا وہ غیر آئینی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ خصوصی عدالت کے جج کا انتخاب کس بنیاد پر کیا گیا؟

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ اب تمام معاملات سپریم کورٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.