جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی بمباری نے مستقبل کے ہزاروں فلسطینی معماروں کو موت کی نیند سُلا دیا

اسرائیلی بمباری نے مستقبل کے ہزاروں فلسطینی معماروں کو موت کی نیند سُلا دیا، غزہ کے شہداء میں ہر ایک ہزار میں 5 شہداء طلبا ہیں۔

فلسطینی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسکول کے 3 ہزار 117  طلبا شہید ہوئے، مغربی کنارے میں بھی 7 اکتوبر سے اب تک 24 طلبا شہید کیے گئے۔

الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ہم موت سے صرف چند گھنٹے دور ہیں اور دنیا ہمیں مرتے ہوئے دیکھ رہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 130 اساتذہ اور تدریسی عملہ جاں بحق ہوا، 7 اکتوبر سے غزہ کے تمام اسکول بند ہیں، 6 لاکھ 8 ہزار طلبا تعلیم سے محروم ہوگئے۔

فلسطینی ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ غزہ کے 239 سرکاری، اقوام متحدہ کے اسکولوں پر بمباری کی گئی۔

غزہ میں پوتے پوتی کی تدفین پر بوڑھے دادا کی ہدایت کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

غزہ میں مسلسل 38 ویں روز بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے گھروں پر پھر بم گرادیے، اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی طیاروں نےگذشتہ روز بھی خان یونس میں گھروں پر بمباری کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.