جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فریال تالپور کی نیب کال اپ نوٹسز معطل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور کی نیب کال اپ نوٹسز معطل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی۔ 

ہائیکورٹ نے 4 سال پرانا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس آج کیلئے مقرر کیا ہے، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کیس کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ فریال تالپور نے 10 اپریل 2019 کو نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.