غزہ :بیت المقدس میں اسرائیل سے جنگ کرنے والی مجاہدین کی تنظیم حماس نے غزہ کے اسپتالوں میں مسلسل بمباری ہونے کی وجہ سے یرغمالیوں کی بات چیت معطل کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان نے کہاکہ ہم شروع سے جنگ بندی کے لیے زور دے رہے ہیں ، اسرائیل جھوٹے بیانات دے کر دنیا کو بے وقوف بنارہاہے، اسرائیل نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اب اسپتالوں پر بمباری نہیں کرےگا، آج بھی غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب طبی سہولیات فراہم کرنے والی عالمی تنظیم ریڈکراس نے کہا ہے کہ الشفا اسپتال سے مریضوں کو نکالے نہ جانے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسپتال سے نکالنے کے لیے فلسطینی وزارت صحت اور دیگر اداروں سے رابطے میں ہیں، اسرائیلی بمباری میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، کچھ دیر قبل پھر صہیونی فوجیوں نے اسپتال پر شدید بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ لندن بھی بھی ڈاکٹروں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران الشفا کے سربراہ کے پیغام سناتے ہوئے برطانوی ڈاکٹر آبدیدہ ہوگئیں تھیں، پیغام واضح کہا گیا تھا کہ اگر مسلسل بمباری ہوتی رہی تو صبح تک ہم سب شہید ہوجائیں گے۔
Comments are closed.