جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: پتھر مارنیوالوں پر ڈکیتوں کی فائرنگ، شہری جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 1 دکان سے لوٹ مار کی، مقتول دکان کے باہر بیٹھا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دکان دار نے ڈکیتوں پر پتھراؤ کیا جس پر ڈکیتوں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے دکان کے باہر بیٹھا مقصود نامی شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.