جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھائی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی پر میاں اسلم اقبال کا مؤقف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کی جانب سے اپنے بھائی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد بیان سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں اسلم اقبال نے کہا کہ بھائی امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے سینئر رہنما میاں اسلم اقبال کے بھائی امجد اقبال نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے سینئر رہنما میاں اسلم اقبال کے بھائی امجد اقبال نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔

میاں امجد اقبال کا کہنا تھا کہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، پی ٹی آئی نے اب تک جو راستہ اختیار کر رکھا ہے وہ ملک کی تعمیر و ترقی کے مخالف ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ میرا مقصد عوام کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

میاں امجد اقبال  کا مزید کہنا  تھا کہ اپنے بھائی میاں اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.