جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شہباز شریف نے لشکری رئیسانی کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دیدی

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نواب زادہ لشکری رئیسانی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

لاہور میں لشکری رئیسانی نے میر ہمایوں اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ن لیگی صدر سے ملاقات کی، دوران گفتگو شہباز شریف نے انہیں ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔

لشکری رئیسانی نے ن لیگ شمولیت کی دعوت دینے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد فیصلے سے آگاہ کروں گا۔

شہباز شریف نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، صوبے کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی نواز شریف کا ہمیشہ سے ہی کلیدی ایجنڈا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر، سی پیک اور ترقی کا عمل بلوچستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، 16 ماہ کے دوران بطور وزیراعظم بلوچستان کے سب سے زیادہ دورے کیے۔

ن لیگی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم ہی نے بلوچستان میں دانش اسکول کی بنیاد رکھی، نوجوانوں کو تعلیم دینا اور ہنرمند بنانا ترقی کے عمل کا حصہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو بلوچستان کو ترقی کے عمل میں تاریخی حصہ دیں گے، بلوچستان سمیت تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر لشکری رئیسانی نے نواز شریف کی ملک اور قوم کی ترقی کےلیے خدمات اور وژن کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.