جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں صفر اعشاریہ 73 فیصد اضافہ

ادارہ شماریات نے ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کے اعداد و شمار پیش کردیے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں صفر اعشاریہ 73 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 29 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 15 اعشاریہ 4 اور آلو 4 اعشاریہ 5 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ آٹا 2 اعشاریہ 4، لہسن 2 اعشاریہ 1، نمک 1 اعشاریہ 8 اور مرغی 1 اعشاریہ 6 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے گڑ، گھی، چاول اور دالوں کی قیمت میں معمولی کمی رونما ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں اور 8 کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ 23ء اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.