جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلوچستان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 ملزمان ہلاک

بلوچستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مستونگ کے علاقے کانک میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو ہلاک کردیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے مقابلہ ہوا اس دوران 3 حملہ آور ہلاک ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے دوران حملہ آوروں کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.